سٹی 42 :ملک کی لیبارٹریاں اس شخص کو مریض بنادیتی ہیں جو ہوتا بھی نہیں۔اب تو کمال ہوگیا ہے ایک لیبارٹری نے تو 60سالہ مرد کو حاملہ قرار دے دیا ہے۔
یہ واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا ہے،24 نیوز ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ شخص کو یہ صدمہ خانیوال کی ایک لیب نے پہنچایا ہے۔ اللہ دتہ پیشاب کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری گئے لیکن بدلے میں ان کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب ان کو بتایا گیا کہ وہ حاملہ ہے۔
Khanewal lab declares 60-year-old man PREGNANT https://t.co/ASMvqedl9y pic.twitter.com/YrQH8kNnWp
— 24 News HD (@24NewsHD) April 20, 2020
یہ بوڑھا شخص علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ اس کی حالت کو مزید جانچنے کے لئے پیشاب کا ٹیسٹ کروائیں۔ لہذا اللہ دتہ نے اس مقصد کے لئے نجی زون کلینیکل لیبارٹری میں ٹیسٹ کروایا ۔ جس سے معلوم ہوا کہ وہ پیشاب کے ٹیسٹ کے بعد حاملہ ہوا ہے۔
جب یہ معاملہ ہیلتھ کیئر کمیشن تک پہنچا تو اس نے کا نوٹس لیتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کردیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہا کہ نجی زون کلینیکل لیبارٹری سرکاری منظوری کے بغیر اور اپنے عملے میں کسی قابل ڈاکٹر کے بغیر کام کررہی ہے۔
جب یہ رپورٹ سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھ لگی تو طرح کے تبصرے کیے گئے،کسی نے فیک نیوز قرار دیا تو کسی نے اس کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دے دیا۔
fake social media’s news item.... afsoos u rcpresenting it as headline
— Makhdoom Yawar Hayat Shah (@yawarhayatshah) April 20, 2020
یاد رہے اسی خانیوال کے آئی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کے آپریشنز سے کئی مریضوں کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں ایک مریضہ تو دم توڑ گئی تھی ۔اسی ہسپتال کے ڈاکٹر کے فحش ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔