بی بی پاک دامن مزارکی اپ گریڈیشن کیلئے126 ملین سے زائد بجٹ کامنظور

20 Apr, 2020 | 10:55 AM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) بی بی پاک دامن مزار کی اپ گریڈیشن کے لئےفنڈز جاری نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، حکومت نے  اپ گریڈیشن کیلئے126 ملین سے زائد بجٹ کی رپورٹ عدالت پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق بی بی پاک دامن مزار کی اپ گریڈیشن کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس شاہد وحید نے ڈاکٹر آسمہ ممدوٹ کی درخواست پر سماعت کی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد ، ایکسئین سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے جبکہ محکمہ اوقاف کے لیگل ایڈوائزر محکمہ اوقاف مشتاق عباس عدالت حاضر ہوئے، سیکرٹری اوقاف، چیف انجنئیر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔
عدالت میں بی بی پاک دامن مزارکی اپ گریڈیشن کے لئے 126 ملین سے زائد بجٹ کی منظوری کا ڈرافٹ پیش کیا گیا، جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل کر لیں تو ثواب کی بات ہے، سیکرٹری اوقاف، چیف انجنئیر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا کہناتھا کہ مزار کی اپ گریڈیشن کے لئے126 ملین سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا،پری کوالیفیکیشن کے لئے درخواستوں کی وصولی کی آج آخری تاریخ ہے.

معیار پر پورا اترنے اور کم بولی دینے والی کمپنی کو کام دیا جائے گا،ایک ماہ بعد بی بی پاک دامن مزار کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی جائے گی،عدالت نے بے جا اعتراضات دائر کرنے پر درخواست گزار وکیل پر اظہار ناراضگی کیا، بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی طلب کیا تھا،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے، جسٹس شاہد وحید نے سیکرٹری اوقاف مشتاق عباس سے استفسار کیا کہ بتائیں ابھی تک کیا کام کیا ہے؟لیگل ایڈوائزر محکمہ اوقاف مشتاق عباس نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ سی اینڈ ڈبلیو میں جمع کروا دی ہے۔

جسٹس شاہد وحید کا استفسار کیا کہ کیا پی سی ون کی منظوری ہو گئی ہے، سیکرٹری اوقاف کا کہناتھا کہ منظوری کے لئے معاملہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے کردیا ہے،جس پر عدالت نے سیکرٹری اوقاف کا پر اظہار ناراضگی کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ ہے آپ کی کارکردگی؟عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
سیکرٹری اوقاف نے عدالت سے استدعا کی کہ پندرہ روز کی مہلت دے دیں،جس پر عدالت نے عدالت نے پندرہ روز کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی تھی،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی اگلی سماعت پر طلب کیا تھا۔

مزیدخبریں