سٹی 42: عالمگیر وباء نے دنیا کے 195سے زائد ممالک کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں،متاثرہ افراد کی تعداد23لاکھ30ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، پاکستان میں اس کے واری تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کو ناک آؤٹ کرنے والے بڑھنے لگے، مزید 29 مریض مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، صحت یاب ہونے والے لاہوریوں کی تعداد 206 ہو گئی،پی آئی سی کے ہیڈ آف کارڈیاک بھی صحت یاب ہو نے والوں میں شامل ہیں، کورونا وار کے 36 دنوں میں لاہور سے متاثرہ 584 ہوئے، ابتک 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں مزید 182 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے ٹوٹل کیسز کی تعداد 3686 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کی وجہ اموات41 ہوئیں ہیں، 702 صحت یاب اور 18 کی حالت تشویشناک قرار دی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) کےمزیدایک ڈاکٹراور3نرسزکےکورونا وائرس میں مبتلاہونےکی تصدیق ہوگئی، پی آئی سی کے5ملازمین کےبھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ پی آئی سی میں اب تک6ڈاکٹرز،10نرسز،5ملازمین اورایک مریض کورونامیں مبتلاہوچکےہیں۔ مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا، مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ پی آئی سی میں کورونامیں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد22ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں ہولناک دن تھا ایک ہی دن میں 22 اموات ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 167 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8411 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں اتوار کو مزید 4 افراد کورونا کا شکار ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 41 تک جاپہنچی ہے جبکہ مزید 357 کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3822 ہوگئی۔
ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 702 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔