ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  مخیر حضرات مشکل گھڑی میں اپنا کردار ادا کریں: شاہدہ منی

  مخیر حضرات مشکل گھڑی میں اپنا کردار ادا کریں: شاہدہ منی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاون (زین مدنی ) پرائڈ آف پرفارمنس یافتہ معروف گلوکارہ واداکارہ اور میلوڈی کوئین کا خطاب پانے والی شاہدہ منی نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم دنیا میں کسی سے کم نہیں، دعا ہے کورونا وائرس سے جلد نجات ملے اور لوگ اپنی نارمل زندگی کی طرف جاسکیں۔

 ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ شوبز وفیشن انڈسٹری میں ہم دنیا بھر کے مقابلے میں کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری میوزک انڈسٹری نے بھی بہت سے نامور گلوکار اور موسیقار پیدا کئے ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

  شاہدہ منی نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کا اعتراف بہت ضروری ہے اس کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، انہوں نے کہا کہ دعا ہے کورونا وائرس سے جلد نجات ملے اور لوگ اپنی نارمل زندگی کی طرف جاسکیں۔ اس وقت لوگ معاشی مشکلات کا شکارہیں مخیر حضرات کو آگے بڑھ کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے  کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ سب سے بڑھ کر ہمیں لاک ڈاﺅن کے دوران غیر ضروری طو رپر گھر وںسے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے ۔مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات اپنی استطاعت سے بڑھ کر خرچ کریں اور یہ خدا کی راہ میں دینے کا سب سے بہترین موقع ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں کوروناسے خوفزدہ ہونے کی بجائے مضبوط اعصاب کے ساتھ اس کا مقابلہ کرناہے لیکن اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔ میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنی ہوگی اور اس کے خلاف سب سے موثر ہتھیار خود کو گھروں تک محدود رکھنا اورحفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer