ہمیں مل کر کوروناوائرس کیخلاف جنگ جیتنا ہوگی‘ زیبا بختیار

20 Apr, 2020 | 07:45 AM

Shazia Bashir

گلبرگ (زین مدنی ) معروف اداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنا ہوگی، شو بزانڈسٹری کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد جلد اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائے گی۔

 ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ فلم انڈسٹری موجودہ حالات میں بحران کا شکار ضرور ہے تاہم کورونا وائرس کی بناء پر پوری دنیا کی شوبز انڈسٹری اس کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔   زیبا بختیار نےامید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب فلموں ایک بار پھر عروج ملے گا اور شوبز انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائے گی۔

انہو ں نے کہا کہ ہمیں مل کر کوروناوائرس کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی اور اس کے خلاف سب سے موثر ہتھیار خود کو گھروں تک محدود رکھنا اورحفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

اس سے قبل  آٹھ مارچ    خواتین کے عالمی دن  کے موقع پر زیبا بختیار  کا کہنا تھا کہ  ہمیں آٹھ مارچ کو صرف خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں جس کے تحت انہیں ان کے حقوق دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے امسال کا موضوع بہت ہی خاص ہے کیونکہ عورت جہاں بھی ہو وہ امن چاہتی ہے۔

 یاد رہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر سے 1988 میں 'انارکلی' ڈرامے کے ذریعے اپنے کرئیر کے آغاز کے بعد زیبا بختیار پہلی پاکستانی اداکار بنیں جنھیں بولی وڈ میں راج کپور کی فلم حنا (1991) میں کام کرنے کا موقع ملا، بعد میں انہوں نے پاکستانی پروڈکشن سرگم (1995) میں بھی کام کیا، اس دورانیے میں عدنان سمیع کے ساتھ شادی اور طلاق جیسے ہنگامہ خیز دور اور اپنے بیٹے کی کسٹڈی کا مقدمہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی اور اب وہ ایک بار پھر منظرعام پر اپنے بیٹے اذان سمیع خان کے ساتھ مشترکہ طور پر لولی وڈ فلم آپریشن 021 بنا ئی۔

مزیدخبریں