ڈیفنس (زین مدنی ) معروف اداکار شہریار منور کورونا کے باعث خود ساختہ تنہائی اختیار کئے اپنے پرانے اور قریبی دوستوں کو یاد کرنے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور اپنے خاص لوگوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو یاد کرنے لگے۔ شہریار منور نے لکھا کہ لاک ڈاﺅن کے دنوں میں ہم جذباتی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، اداکار نے بتایا کہ جب وہ تھوڑا عجیب محسوس کرتے ہیں تو پرانی تصویریں دیکھتے ہیں جو ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
شہریار نے بتایا کہ قرنطینہ میں وہ جن دوستوں کو یاد کررہے ہیں اُن میں سے کچھ دوستوں کی تصویریں منسلک کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے یہ دوست صرف دوست نہیں بلکہ میری فیملی ہیں۔شہریار منور کے خاص لوگوں میں ہدایتکار عاصم رضا، ماہرہ خان، عدیل حسین،اداکارہ مایا علی، زارا نور عباس، احمد علی بٹ، شہباز شگری، میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری سمیت دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔