بھاٹی گیٹ، 3 منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

20 Apr, 2019 | 10:03 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) بھاٹی کے علاقے میں تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، حادثے کے باعث 9 افراد ملبے تلے دب گئے، 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا البتہ حادثے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھاٹی کے علاقے محلہ اسلام خان میں تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی تو تین بچوں سمیت 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 45 سالہ شاہین اور 48 سالہ شہزاد شامل ہیں جبکہ تین سالہ حسیب، 5سالہ اریب، 35سالہ خضر حیات اور 15 سالہ حافظ نواب کو صحیح سلامت نکال لیا گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق دو خواتین اور 40 سالہ قاسم علی تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا جائے حادثے پر پہنچنے پر کہنا تھا کہ واقع پر انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تاحال بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

مزیدخبریں