ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) عبادتوں بھری رات، شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اس موقع پر شہر بھر کی مساجد میں چراغاں، محافلِ ذکر و اذکار، درود وسلام، نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔

شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں، برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں۔ شب بارات کو گذشتہ سال میں کیے گئے اعمال بارگاہے الہیٰ میں پیش کیے جاتے ہیں اور آنے والے سال کی زندگی اور رزق کا حساب کتاب بھی کیا جاتا ہے۔ علماء کرام کا کہنا ہے اس کو بےشمار عبادتیں کرنی چاہیے نہ کہ گناہ کرکے اس رات کی فضیلت کو ضائع کرنا چاہیے، علمائے کرام اس کو بجٹ کی رات بھی کہتے ہیں۔

ماہِ شعبان کی پندرھویں کو گھروں اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے۔ اور ساتھ ہی لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں پر جاکر ان کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کریں گے۔

دوسری جانب شہر بھر میں سیکورٹی ڈیوٹی پر 5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایس ایس پی آپریشنزکا کہنا ہے کہ تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں ناکہ جات اور مساجد کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گئے اس کے ساتھ ساتھ حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر ایلیٹ فورس بھی تعینات ہو گی۔

ایس ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ شہر میں آتش بازی کے سامان کی فروخت کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے لیے تمام ایس ایچ اوز آتش بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں۔