منشیات کے دو ملزمان کا پہلی بار جرم کرنے کا اعتراف

20 Apr, 2019 | 05:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: منشیات کے دو ملزمان کا پہلی بار جرم کرنے کا اعتراف، سیشن عدالت نے دونوں ملزمان کو اصلاح کیلئے پروبیشن پر بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے اقبال جرم کرنے پر دو منشیات فروشوں کو اصلاح کیلئے پروبیشن پر بجھوا دیا، ملزم پرویز اور محمد بلال کو ایک سال کیلئے پروبیشن افسر کے حوالے کیا گیا ہے۔  ملزم پرویز کیخلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق ملزم سے 390 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، جبکہ ملزم محمد بلال کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس سے 150 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم کیا اور خود کو عدالت کے رحم و ہرم پر چھوڑ دیا تھا۔

 ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے دونوں ملزمان کو اصلاح کا موقع دے دیا، عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان اپنے گھر سے ایک سال تک ہر ماہ ایک بار پروبیشن افسر کے پاس پیش ہونگے، ایک سال کے اصلاحی پروگرام کے بعد بری تصور ہونگے۔

مزیدخبریں