ریلوے پولیس اہلکار نے فرض شناسی و ایمانداری کی مثال قائم کردی

20 Apr, 2019 | 04:05 PM

Sughra Afzal

(سعید احمد) پاکستان ریلوے پولیس کے اہلکار  نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، جرمن نژاد پاکستانی شخص زاہد حسین کا گمشدہ پرس ڈھونڈ کر واپس لوٹا دیا۔

ترجمان ریلوے پولیس محمد اسلم کے مطابق جرمن نژاد پاکستانی شخص کا پرس دوران سفر لاہور سے نارووال جانے والی ٹرین فیض احمد فیض ایکسپریس میں گر گیا تھا، ریلوے پولیس کے اے ایس آئی رانا شاہد ریاض نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مذکورہ ٹرین ریک کو چیک کیا اور پرس کو ڈھونڈ نکالا۔

 ذرائع کے مطابق پرس میں 14 ہزار 750 روپے پاکستانی کرنسی، 175 یورو، جرمن ویزا کارڈ، جرمن میڈیکل کارڈ، جرمن ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ تھا، گمشدہ پرس واپس ملنے پر جرمن نژاد پاکستانی نے ریلوے پولیس کا شکریہ ادا کیا، ایس پی پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ڈیوٹی فرض شناسی وایمانداری سے ادا کرنے پر  ایس آئی رانا شاہد ریاض  کو تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام سے نوازا۔

مزیدخبریں