مشن ورلڈکپ، شاہینوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

20 Apr, 2019 | 03:35 PM

Shazia Bashir

سٹی42: میگاایونٹ پرروانگی سےقبل شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، فخر زمان، محمد حسنین، شاداب خان اورشعیب ملک نے اوپن میڈیا سیشن میں بھارت کوشکست دینےکوہدف قراردے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈکپ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد شاہینوں کے جذبات عروج پر پہنچ گئے، قذافی سٹیڈیم میں اوپن میڈیا سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، محمد حسنین اور فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھر پور تیاری کیساتھ جارہے ہیں اور ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کرایونٹ کی تاریخ بدل دیں گے۔

 قومی ٹیم کےسینئر ترین کھلاڑی سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میرے لئےایک عام میچ ہوگا تاہم اس میچ میں کامیابی حاصل کریں گے، قوم  کے نام پیغام میں قومی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ قوم دعا کرے ورلڈکپ ٹرافی لےکر آئیں گے۔

مزیدخبریں