موتی بازار میں سلنڈر دھماکہ، 2 افراد زخمی

20 Apr, 2019 | 02:53 PM

Sughra Afzal

(فہد بھٹی) موتی بازار میں ربڑ کے گودام میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کے باعث دو مزدور زخمی ہوگئے، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

 مستی گیٹ کے علاقے موتی بازار میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ربڑ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے گودام میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا، تاجروں کا کہنا تھا کہ موتی بازارمیں جوتے بنانے کیلئے کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے، جب گودام میں آگ لگی تو اس کیمیکل کی وجہ سے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے2 مزدور معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو نے موقع پرہی طبی امداد دی، فائر بریگیڈ کےعملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ جوتوں کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکل کو گنجان علاقوں میں سٹور کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہیے تاکہ اس کی وجہ سے حادثات نہ ہوں۔

مزیدخبریں