سکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کے پروفائل میں بے شمارغلطیاں

20 Apr, 2019 | 02:50 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کے پروفائل میں بے شمارغلطیاں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی جانب سے پانچ بار ایپلی کیشن کاورژن تبدیل کرنےکےباوجودہزاروں اساتذہ کی تاریخ پیدائش کا درست اندراج نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ کے پروفائل میں بے شمارغلطیاں، پی آئی ٹی بی کی جانب سے پروفائل کے پانچ ورژن تبدیل کیے جاچکے ہیں، سکول انفارمیشن سسٹم پرورژن تبدیل کرنے کے باوجودہزاروں اساتذہ کی تاریخ پیدائش کادرست اندراج نہیں ہوسکا۔

  اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پرتاریخ پیدائش تبدیل کرنےکی اجازت ہی نہیں دی گئی، سکول انفارمیشن سسٹم پرتاریخ پیدائش تک اساتذہ کو رسائی نہ ملنےسےہزاروں اساتذہ پریشان ہیں۔

انکا مزید کہنا ہےکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈسےرابطہ کرنے کے باوجود پروفائل میں غلطیاں درست نہیں ہوسکیں۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ اساتذہ کی شکایات کےازالہ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکوآگاہ کردیا ہے۔    

مزیدخبریں