پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان

20 Apr, 2019 | 10:28 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، نئے آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز اور ایس پی انویسٹی گیشنز کا ریکارڈ مانگ لیا۔

نئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے افسران کی کارکردگی جانچنے اور تبادلوں کے لیے تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا، تمام افسران کی تعیناتیوں کا دورانیہ بھی چیک کیا جائے گا، چند روز میں ڈی پی اوز، ایس پی انویسٹی گیشنز ودیگر افسران کے تبادلے متوقع ہیں، وزیر اعلیٰ کے ساتھ مشاورت کے بعد 20 سے زائد ڈی پی اوز کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی نے بھی تعیناتی کے فوری بعد بڑے پیمانے پر تبادلے کیے تھے جو اس سے پہلے کبھی بھی نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں