خاتون نے سچی دوستی کی مثال قائم کردی

20 Apr, 2019 | 12:08 AM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) دوستی ہو تو ایسی، جس میں کوئی دیوار رکاوٹ نہ بنے، خاتون شمائلہ دارالامان میں رہنے والی اپنی سہیلی کے بغیر نہ رہ سکی، سہیلی کو چھڑوا کر"نو دو گیارہ" ہو گئی۔

نواں کوٹ کے علاقے میں واقع دارالامان میں گذشتہ رات دو خواتین باتھ روم کی دیوار کو توڑ کر فرار ہو گئیں، انتظامیہ نے صبح خواتین کی گنتی کی تو دونوں خواتین موجود نہیں تھیں جبکہ دارالامان کی پچھلی دیوار سے دوپٹوں کی رسی نظر آنے پر بات کھل کر سامنے آگئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق کے پانچ اپریل کو روبینہ نامی خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی جس پر اسے شیلٹر ہوم داخل کرا دیا گیا، روبینہ کی سہیلی شمائلہ روبینہ کو شیلٹر ہوم سے نکالنے کیلئے خود بھی عدالت کے ذریعے دارالامان منتقل ہو گئی اور اپنی سہیلی کو لے اڑی جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں