ویکسینیٹرز نےمطالبات کی منظوری کیلئے ڈینگی ملازمین کو بھی ساتھ ملا لیا

20 Apr, 2018 | 07:37 PM

رانا جبران

بسام سلطان: ڈی جی ہیلتھ آفس میں ویکسینیٹرز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، مطالبات کی منظوری کے لئےڈٰینگی ملازمین بھی ساتھ مل گئے۔ احتجاجی مظاہرین ریلی کی صورت میں پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کرتے رہے۔ 

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ڈی جی ہیلتھ آفس میں چوتھے روز بھی ویکسینیٹرز کا احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خسرہ مہم سمیت تمام کام کا بائکاٹ کر دیا ہے۔ ویکسینیٹرزنے ڈینگی ملازمین کا بھی ساتھ ملا لیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ویکسینیڑ ملازمین نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں دھرنا دیدیا

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ کنوینس لائوں سمیت دیگر بقیاجات واپس کئے جائیں۔ مظاہرین ریلی کی صورت میں پریس کلب کے باہر بھی سراپہ احتجاج رہے۔

مزیدخبریں