ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی خاتون کی پاکستانی شہریت کیلئے درخواست، وزارت داخلہ نے فیصلہ کا حکم دے دیا

بھارتی خاتون کی پاکستانی شہریت کیلئے درخواست، وزارت داخلہ نے فیصلہ کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی خاتون کی پاکستان کی شہریت کے لیے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے وزارت داخلہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بھارتی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل اعجاز احمد خان نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی خاتون کرن بالا چند روز قبل بھارت سے پاکستان آئیں تھیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں اسلام قبول کیا تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ماں غلطی پر ہے، عدالت میں بچوں نے ماں کو غلط ثابت کردیا

علاوہ ازیں مسلمان ہو نے کے بعد انہوں نے محمد اعظم کے ساتھ شادی کی۔ انکا اسلامی نام آمنہ ہے۔ انہوں نے پاکستانی شہرت کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: پنجاب میں 600 سے زائد بچے اغوا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں پاکستان کی شہرت دی جائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد وزارت داخلہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔