ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرپورٹ:اے این ایف کی کارروائی، خاتون سمیت3 منشیات فروش سمگلر گرفتار

ایئرپورٹ:اے این ایف کی کارروائی، خاتون سمیت3 منشیات فروش سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان:اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹنیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن سمگل کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اے این ایف نے علامہ اقبال انٹنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میں خاتون بھی شامل ہے جو کہ پیٹ میں ہیروئن کے کیپسولز لے کر دبی جا رہے تھے۔ ملزمان میں سید عاطف رضا اسکی بیوی رضوانہ اور فہیم نامی ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان دبئی جا رہے تھے۔