برآمدات کو سب سے زیادہ نقصان پیدواری لاگت سے ہوا:اپٹما مرکزی چیئرمین

20 Apr, 2018 | 05:56 PM

عطاءسبحانی

شہزاد خان ابدالی:مرکزی چیئرمین اپٹما عامر فیاض کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حوالے سے سینئر کامرس رپوٹرز کو بریفنگ،عامر فیاض کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور برآمدات کو سب سے زیادہ نقصان پیدواری لاگت نے پہنچایا۔

لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اپٹما عامر فیاض نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں خطے کے دیگر ممالک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات بڑھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ قرض پر قرض لیا جارہا ہے، یہ ترقی کی بجائے تنزلی کی علامت ہے، حکومت ایکسپورٹ گروتھ پالیسی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر تیار کریں۔

عامر فیاض نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بند انڈسٹری کو چلانے کیلئے آئندہ بجٹ میں الیسی لانے کا وعدہ کیا ہے۔ مرکزی چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے تو انرجی ٹیرف یکساں کرے، ری فنڈز فوری ریلیز کیے جائیں اور ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے۔

مزیدخبریں