ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے مہنگائی میں پسی عوام کو شاندار تحفہ دیدیا

شہباز شریف نے مہنگائی میں پسی عوام کو شاندار تحفہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے خوشخبری آگئی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رمضان پیکج 2018 کی منظوری دے دی۔

  

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےعوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکیج 2018ء کی منظوری دے دی۔ کہتے ہیں کہ صوبہ میں 300 سےزائد ستے رمضان بازار لگائے جائیں گے، سستے آٹے کی فراہمی پر 11 ارب کی خطیر سبسڈی دی جائے گی، دالیں، گھی، چینی، پھل،سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فری سحر و افطارکیلئے2 ہزار دسترخوان لگائے جائیں گے، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گے، اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 500 روپے کاملےگا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب حکومت کےاورنج لائن ٹرین منصوبے کا پول کھل گیا
 شہباز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی کےبہترین انتظامات کیے جائیں، کسی چیز کی قلت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیئے۔