سرکاری سکولوں کی سالانہ رپورٹ جاری،نااہلی کا راز فاش ہوگیا

20 Apr, 2018 | 01:04 PM

احمد علی کیف

جنید ریاض: سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کا ریکارڈ مرتب نہ ہونے سے سینکڑوں اساتذہ 2سال سے پنشنز سے محروم ، محکمہ تعلیم نے ریٹائرڈ اساتذہ کو پنشنز کی ادائیگیوں کے لیے کتنے فنڈز درکار ہیں،تفصیلات مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی عروج پر پہنچ گئی۔سی ڈی جی ایل سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ کو پنشنز نہ مل سکیں ۔ریکارڈ مرتب نہ ہونے سے اساتذہ 2 سالوں کی پنشنز سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زمین کا عالمی دن،دی سٹی سکول میں زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام 

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔فوری طور پر میونسپل کمیٹی کے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔پنشنز کی ادائیگیوں کے لیے کتنے فنڈز درکار ہیں۔بتایا جائے۔محکمہ تعلیم نے تفصیلات مانگ لیں۔

واضح رہے کہ مراسلے میں کہا گیا ہےکی ریٹائرڈ اساتذہ کا ریکارڈ 5 روز کے اندر اندر ارسال کیا جائے۔ بصورت دیگر اتھارٹیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نوٹفیکیشن جاری ک دیا گیا۔

مزیدخبریں