وقاص احمد، شاہد سپرا:ایس ڈی او بلال کالونی ابراہیم ممتاز پر دو متتحتوں اور ان کے ساتھیوں کے تشدد کا مقدمہ درج ہو گیا۔
لاہور الیکٹرک کمپنی کے بلال کالونی کے ایس ڈی او ابراہیم ممتازکی تحریری درخواست پر پولیس نے جو ایف آئی آر درج کی اس مین ایس ڈی او نے اپنے ماتحت لیسکو اہلکاروں لائن مین ون جمیل غفران، لائن مین عالمگیر اور بل ڈسٹری بیوٹر کو اپنے دفتر میں کام کی پروگریس ڈسکس کرنے کے لئے بلایا، جہاں ان تینوں نے تلخ کلامی کے بعد ایس ڈی او کو زد و کوب کیا، جب ایس ڈی او نے اپنے دفتر سے جانے کی کوشش کی تو انہوں نے دروازہ کی کنڈی لگا کر اسے وہاں روک لیا اور مار پیٹ کی، تینوں ملازموں نے اپنے ایک ساتھی بشارت کو فون کر کے بلایا جو تقریباً دس افراد کے ساتھ آیا اور اس نے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایس ڈی او ابراہیم ممتاز کو زد و کوب کیا۔
ایس ڈی او کے دفتر میں لڑائی جھگڑے اور تشدد کی ویڈیو وہاں موجود افراد نے بنائی جو اس واقعہ کے بعد سامنے آ گئی۔ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ دفتری عملہ اور سائلین ابراہیم ممتاز کو بچانے کی کوشش کرتے رہے ۔ اس واقعہ کے بعد ایس ڈی او ابراہیم ممتاز نے اندراج مقدمہ کے لیے باغبانپورہ پولیس سٹیشن کو درخواست دے دی۔
ذرائع کے مطابق ایس ڈی او بلال کالونی ابراہیم مفتی کو جعلی میٹر پکڑنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔لیسکو ملازمین جمیل غفران، عالمگیر اور حمزہ نے دروازہ بند کر کے تشدد کیا۔لیسکو ملازم جمیل غفران نے بوگس میٹر کو دوبارہ نصب کیا تھا۔ ملازمین نے انکوائری شروع ہونے پر پرائیویٹ افراد کے ساتھ مل کر تشدد کیا۔ تشدد میں شامل بعض افراد نے الزام لگایا کہ ایس ڈی او ابراہیم مفتی نے ایم پی اے سہیل شوکت بٹ کے خلاف نازیبازبان استعمال کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔