سٹی42: پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے.
آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کو ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔
سفارت خانہ کے بیان میں بتایاگیا کہ پاکستان بورڈ آف گورنرز کا 21 ویں مرتبہ رکن بنا ہے، جو کہ پاکستان کے دیرینہ عزم اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا مضبوط اعتراف ہے۔ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔