مائدہ وحید:گھرکی ہسپتال سے گزرنے والی سڑک خستہ حالی کا منظر پیش کرنے لگی، مریضوں اور بچوں کے لیے گزرنا مشکل ہوچکا ہے
مریضوں کو ہسپتال جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ راہگیروں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں ہچکولے کھاتی جاتی ہیں اور گاڑیوں کے ٹائر خراب ہو جاتے ہیں علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا ہے کہ بچوں کو سکول جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سکول جانے والے بچے نوکیلے پتھروں سے زخمی ہوچکے ہیں ۔ بچوں اور مریضوں کے لیے گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ سیاستدان اس سڑک کو بنوانے کا وعدہ کرکے ووٹ تو لے لیتے ہیں مگر پھر کئی برسوں تک مڑ کر نہیں دیکھتے ۔
گھرکی ہسپتال سے گزرنے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مریضوں اور بچوں کا گزرنا محال
19 Sep, 2024 | 11:06 PM