سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت میثاق جمہوریت کے تحت قائم کی جانی چاہیے، آئینی عدالت کا قیام بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم کے وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روایت چلی آرہی ہے کہ آپ کی رشتہ داری ہےتو آپ جج بنیں گے، اس کا نقصان ہمارے عدالتی عمل کو ہوا ہے،افتخار چوہدری کےعمل کو کبھی کوئی ثاقب کبھی کوئی گلزار آگے لیکر چلا۔
انہوں نے کہا کہ جج کا کام ڈیم بنانا یا ٹماٹر پکوڑے کی قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمے داریاں پوری کرنا ہے،ہمیں عدالتی تقرریوں کا عمل درست کرناہے، وفاق کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمنٹ نےفیصلہ کیا کہ عوام کا فیصلہ ہوگا کون جج بنے گا،ہم چاہتے ہیں ہمارے وکلا کی آواز ہو،آئینی عدالت صوبے یا وفاق میں ہے تو ان کی سنی جائے۔