انوش مسعود کی اسلام آباد واپسی رک گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیجنے کا حکم منسوخ

19 Sep, 2024 | 10:44 PM

عرفان ملک:  لاہور کی  سابق  ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود کا پنجاب سے وفاق میں تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری زاہداختر زمان نے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق انوش مسعود کی خدمات وفاق ک میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انوش مسعود بدستور پنجاب میں رہ کر سنٹرل پولیس آفس سے اپنے نئے تقرر کا حکم آنے کا انتظار کریں گی۔ ۔
آئی جی پنجاب نے گزشتہ رات ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو ان کے عہدہ سے ہٹا کر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اس کے بعد  چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان  کی جانب سے انوش مسعود کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کا نوٹیفیکیشن آیا تھا۔ 
انوش مسعود کی جگہ  محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورتعینات کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں