راوی روڈ کریم پارک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

19 Sep, 2024 | 10:40 PM

ابو بکر ارشاد: راوی روڈ کریم پارک کےعلاقے میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہوچکا ہے ۔ شہری شکایات کروا کروا کر تھک گئے مگر  انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی ۔
علاقہ مکینوں  نے کہا گزشتہ کئی روز سے پلانٹ پر پانی کی سپلائی بند ہے، پانی کے حصول کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے،فلٹریشن پلانٹ پر لگے تمام نلکے نکارہ ہو چکے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں انہیں مفت پانی بھی میسر نہیں ہے،بار بار شکایات کروانے اور ویڈیوز بنا کر  بھیجیں  ہیں مگر  بے سود ، کوئی سنوائی نہیں ہوتی ۔  صفائی کا انتظام بھی نہیں ہے ۔

مزیدخبریں