سکولوں کو سٹوڈنٹس کیلئے بسیں خریدنے کے لئے 11 دن کی مہلت

19 Sep, 2024 | 09:41 PM

جنید ریاض: پرائیویٹ سکولوں کو سموگ کے تدارک کے اقدامات کے ضمن میں اپنے سٹوڈنٹس کے لئے بسیں خریدنے کے لئے 11 دن کی مہلت دے دی گئی۔

لاہور ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے 600سےزائدسکولوں کویکم اکتوبرتک  اپنے سٹوڈنٹس کے لئے بسوں کی خریداری کی ڈیڈلائن کاتحریری حکم نامہ جاری کر دیا

لاہورہائیکورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدکےلیےسکولوں کویکم اکتوبرتک کی ڈیڈلائن پر عمل نہ کرنے والے سکولوں  کیخلاف یکم اکتوبرکےبعدکارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 
نجی سکولوں کو اپنے کم از کم  50 فیصد بچوں کے لیے بسوں کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ احکامات لاہور ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے جاری کئے ہیں جس کا تعلق سموگ کے تدارک کے لئے پالیسی اقدامات سے ہے۔ 

مزیدخبریں