ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ہر شہر میں دل کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال، مریم نواز نے انقلابی منصوبہ پر احکامات دے دیئے

Chief minister Maryam Nawaz Sharif, Punjab Development projects, Suthra Punjab, city42
کیپشن:  وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی بورڈ کے جائزہ اجلاس میں تعلیم ، صحت، زراعت ، لائیو سٹاک سمیت دیگر امور پر بریفنگز ہوئیں  اور وزیر اعلیٰ نے تمام پروجیکٹس پر انفرادی غور کرنے کے بعد متعدد ہدایات جاری کیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: اب   پنجاب کے ہر شہر میں دل کے مریضوں کا علاج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی اینڈ ڈی بورڈ کے جائزہ اجلاس میں دل کے مریضوں کو ان کے شہروں میں ہی علاج کی سٹیٹ آف آرٹ سہولیات فراہم کرنے کے اہم فیصلہ سمیت متعدد اہم فیصلے کر دیئے۔

 مریم نواز شریف نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لئے لاہور میں پہلا سرکاری آٹزم سکول بنانے کیلئے ایک سال کا ٹاسک دے دیا۔ اس سکول میں آٹزم کے شکار خصوصی  بچوں کی خاص تعلیم کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے پہلی بار جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے پنجاب  کی 100 تحصیلوں میں ستھرا پنجاب کی لانچنگ کا فیصلہ بھی کر لیا۔ دو ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغازکر دیا جائے گا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی بورڈ کے جائزہ اجلاس میں تعلیم ، صحت، زراعت ، لائیو سٹاک سمیت دیگر امور پر بریفنگز ہوئیں  اور وزیر اعلیٰ نے تمام پروجیکٹس پر انفرادی غور کرنے کے بعد متعدد ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  پنجاب میں 11ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں  کی تعمیر ومرمت کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔   اجلاس میں پنجاب میں 11ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کی 482 سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے  پنجاب میں سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کے لئے چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن اورمینوفیکچرنگ کی منظوری دی۔  وائلڈ لائف تحفظ کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔


اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید، سینئروزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمیٰ بخاری، چوہدری شافع حسین،مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر نے شرکت کی۔۔ عاشق حسین، رانا سکندر حیات،بلال اکبر، صہیب ملک، ذیشان رفیق، سہیل شوکت بٹ اور چیف سیکرٹری بھی شریک ہوئے