ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب کی 100 تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کا  پروجیکٹ دو ہفتوں میں شروع کرنے کا حکم

Suthra Punjab Launching, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  پنجاب کی سو تحصیلوں میں صفائی کا پروگرام ستھرا پنجاب دو ہفتوں میں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ حکم پنجاب پی اینڈ ڈی کے جائزہ اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروجیکٹ پر پیش رفت کے متعلق بریفنگ کے بعد جاری کیا۔ انہوں  نے ہدایت کی کہ آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت پنجاب کی سو تحصیلوں میں روزانہ بنیاد پر صفائی ستھرائی کے کام کی منظم انداز سے انجام دہی کے لئے طے کئے گئے منصوبوں پر عمل درآمد دو ہفتوں میں شروع کر دیا جائے۔

پی اینڈ ڈی کے اس اہم جائزہ اجلاس میں بہت سے دیگر اہم ترقیاتی اور مفادِ عامہ کے کاموں کے منصوبوں پر عملدرآمد میں پیش رفت کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلیٰ نے اہم فیصلے صادر کئے۔ 

اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید، سینئروزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمیٰ بخاری، چوہدری شافع حسین،مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر نے شرکت کی۔۔ عاشق حسین، رانا سکندر حیات،بلال اکبر، صہیب ملک، ذیشان رفیق، سہیل شوکت بٹ اور چیف سیکرٹری بھی شریک ہوئے۔