جوہر ٹاون  بی ٹو میں فلٹریشن پلانٹ محض نمائش، شہریوں کو پانی میسر نہیں

19 Sep, 2024 | 09:02 PM

فاطمہ خان:  جوہر ٹاون  بی ٹو میں فلٹریشن پلانٹ کے باوجود شہری صاف پانی سے محروم ہیں ۔فلٹریشن  پلانٹ بس حکومتی نمائندوں کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے وقت چلایا جاتا ہے ۔

جوہرٹاؤن بی ٹو، فلٹریشن پلانٹ ہونے کے باوجود رہائشی صاف پانی سے محروم ہیں ۔شہریوں نے شکووں کے انبار   لگا دیے ۔  انہوں نے کہا جب حکومتی نمائندہ  آتا ہے تو فلٹریشن پلانٹ کو  چند  لمحوں کے لیے  چلا کر سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے ۔ فلٹریشن پلانٹ کی مشینری اور نلکے ٹھیک حالت میں ہیں ،انتظامی نا اہلی کے باعث پانی کی فراہمی نہیں ہوتی،انتظامیہ  فلٹریشن  پلانٹ کو بندر کھتی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو فلٹریشن پلانٹ ہونے کے باوجود دور دراز سے پانی لانا پڑتا ہے ،مکینوں  کاکہنا ہےکہ انتظامیہ فلٹریشن پلانٹ پرپانی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ  فلٹریشن  پلانٹ 24 گھنٹے  شہریوں کی ضروریات کو پورا کرسکے ۔

مزیدخبریں