عابد چوہدری: لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ کیلئے آگاہی و ارننگ مہم شروع کرتے ہوئے مال روڈ پر موٹرسائیکلسٹ اور دیگر سوموونگ وہیکلز کیلئے الگ لین مختص کردی گئی ۔ لائن ڈسپلن کیلئے 40 وارڈنز،10سینئر وارڈنز اور ایجوکیشن ٹیم تعینات کردی گئی۔
ٹریفک پولیس نے لین لائن ڈسپلن کا شعور اجاگر کرنے کےلئے مہم کا آغاز کردیا۔ مال روڈ پر موٹرسائیکلسٹ اور دیگر سوموونگ وہیکلز کےلئے الگ لین مختص کر دی گئی۔لین لائن،سٹاپ لائن کی آگاہی کیلئے وارڈنز تعینات،کونز بھی لگا دی گئیں ۔مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کےلئے 40 وارڈنز،10سینئر وارڈنز اور ایجوکیشن ٹیم تعینات کر دی گئی۔سی ٹی اوعمارہ اطہر کے مطابق موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں گے اوردائیں لین صرف ٹرن لینے کی صورت میں استعمال کی جائے گی۔ موٹرسائیکل سوار درمیانی لائن ہرگز استعمال نہیں کریں گے ۔ بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے