ڈیفنس بی میں پی ٹی آئی  رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

19 Sep, 2024 | 07:08 PM

 عابد چوہدری :ڈیفنس بی میں12 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج  کیا گیا ۔مقدمہ روڈ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ڈیفنس بی پولیس نے 12 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر بیٹھے تھے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہورہا تھا۔ ملزمان منع کرنے کے باوجود باز نہ آئے اور رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

مقدمہ میں غلام مصطفی،تصور حسین، غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کے بیان پر درج کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جلسے کے لئے کیمپ لگایا گیا تھا

مزیدخبریں