زاہد چوہدری:محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی سامنے آگئی ۔ ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے ہزاروں ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں ۔ 14 اضلاع کے ہسپتالوں کے ملازمین تنخواہ نہ ملی۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی کی وجہ سے پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے ہزاروں ملازمین تنخواہ سے محروم ہوگئے ۔ پی ایچ ایف ایم سی کے زیر انتظام 14 اضلاع کے ہسپتالوں کو تنخواہ نہیں مل سکی ۔ پی ایچ ایف ایم سی کے 2 ہزار ڈاکٹرز سمیت ساڑھے 8 ہزار سے زائد ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکی ۔ بورڈ اور مجاز افسران نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہ جاری کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ پی ایچ ایف ایم سی کے بورڈ کو فعال کرنے اور مستقل انتظامی و فنانشل افسران کی تعیناتی تاحال نہیں کر سکا جس کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی مزید التوا کا شکار ہونے کا سنگین خدشہ ہے ۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی ایچ ایف ایم سی ملازمین شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔