عثمان خادم: پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تیاری اور جلسہ کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں متبادل فیصلے کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی لاہور تنظیم اور جلسہ منتظمین کی میٹنگ آج رات ہو گی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں وڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کی مرکزی قیادت بھی شرکت کرے گی۔ میٹنگ میں لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں متبادل حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ جلسے میں شرکت کیلئے قافلوں کے رووٹ کا تعین بھی آج رات میٹنگ میں کیا جائے گا۔
اس میٹنگ میں خیبر پختونخوا سے ممکنہ طور پر آنے والے کارکنوں کے قافلے کے استقبال، روٹ اور دیگر امور کے بارے میں بھی مشاورت کی جائے گی۔
پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پارٹی کی قیادت کی سوچ یہ ہے کہ جلسے کی اجازت ملے نہ ملے لاہور میں جلسہ ضرور کیا جائے گا۔ لاہور کی قیادت کو جلسہ ہر صورت کامیاب بنانے کی ہدایات آج کی میٹنگ کے بعد جاری کی جائیں گی۔