اقصیٰ سجاد: بادامی باغ کی رہائشی خاتون غربت و بے روزگاری سے پریشان خواتین کیلئے رول ماڈل بن گئی ۔کلثوم گلزار آن لائن ایپ کے سہارے موٹر سائیکل چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگی۔
خاتون دیگر بے روزگار خواتین کو بھی موٹر سائیکل چلانا سکھایا کر باعزت روزگار کمانے کے قابل بنا رہی ہے۔کلثوم گلزار نجی رائیڈنگ ایپ پر خواتین کو انکی منزل تک پہنچاتی ہے۔وہ اپنے گھر کی واحد کفیل ہے جو اپنی 6 بہنوں کی کفالت کرتی ہےاوردیگر بے روزگار خواتین کو بھی باعزت روزگار کمانے کے لئے موٹر سائیکل چلانا سکھاتی ہے۔
کلثوم گلزار کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں اور گھروں میں کام سے کم اجرت کے باعث تنگ آ کر موٹر سائیکل رائیڈنگ شروع کی۔بچیوں کو سکول آنے جانے کا مسئلہ ہوتا تھا تو وہ صرف اسی وجہ سے تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتی ہیں کہ ان کو لانے اور چھوڑنے کے لیے کوئی میسر نہیں ہوتا۔ میری اس رائیڈنگ کی وجہ سے ان بچیوں کو اعتماد اور سکون ہے ۔
میں نے اس لیے موٹر سائیکل رائیڈنگ شروع کی تاکہ دیگر خواتین اور لڑکیوں کو حوصلہ ہو اور وہ بھی فیلڈ میں نکلیں اور اپنا باعزت روزگار کمائیں ۔