ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے جلسے اور گرفتاریوں کے متعلق معاملہ اہم ،لارجر بینچ بنانے کی سفارش

پی ٹی آئی کے جلسے اور گرفتاریوں کے متعلق معاملہ اہم ،لارجر بینچ بنانے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پی ٹی آئی کا جلسہ اور گرفتاریاں روکنے  کے کیس میں جسٹس فاروق حیدر کی لارجربینچ بنانے کی سفارش  کردی ۔ فائلیں چیف جسٹس کو ارسال کردیں۔جسٹس فاروق حیدر نے کہا معاملہ اہم ہے ، اس لئے لارجر بینچ کو بھجوا رہا ہوں ۔
 جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ ، شیخ امتیاز، مرزا واحد رفیق اور اکمل خان کی درخواستوں پر سماعت کی ۔۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے۔درخواست گزاروں کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ جسٹس فاروق حیدر نے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اس نوعیت کی اور بھی درخواستیں آئی ہوئی ہیں ، جلسہ کرنے اور گرفتاریاں روکنے کی درخواستیں ایک ہی نوعیت کی ہیں ، اس میں قانونی تشریح ضروری ہے۔

 اس میں ایک آپ کے خلاف جلسہ روکنے کی جو درخواست آئی ہے ، اس میں اہم مواد ہے ، جو یہاں بتانا نہیں سکتا۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے کہا اس میں سنگین الزامات ہیں ، جن کی تشریح ضروری ہے۔جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دئیے معاملہ اہم ہے ، اس لئے لارجر بنچ کو بھجوا رہا ہوں ۔