شاہین عتیق:ماڈل مائرہ خان قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے تین مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔
ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے ماڈل مائرہ خان قتل کیس کے ملزمان کو مفرور قرار دینے کے بعد باقاعدہ ملزمان طاہر جدون،وسیم جدون اور زید جدون کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے۔عدالت نے وارنٹ تھانے بھجوا دیئے۔
ڈیفنس پولیس نے وارنٹ کا اندراج کرکے عدالت کو آگاہ کر دیا۔تینوں ملزمان عدالت سے ضمانت کے بعد فرار ہو گئے تھے۔۔عدالت نے ملزمان کے مفرور ہونے پر کیس کو داخل دفتر کر دیا تھا۔