جمال الدین :انسداد دہشتگردی عدالت نے بھتہ خوری کیس میں منشاء بم کے دو بیٹوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی منشاء بم کے بیٹے عامر منشاء اور فیصل منشاء عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کی جانب سے سابق صدر لاہور بار ملک سرود ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا منشاء بم کے بیٹوں نے گرفتاری کے ڈر سے بھتہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی تھی۔
ملزمان پر پراپرٹی ڈیلر محمد سفیان کے آفس پر حملہ اور بھتہ مانگنے کا الزام ہے پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے بھتہ نہ ملنے پر پراپرٹی ڈیلر کے آفس پر حملہ کیا ملزمان نے آفس میں توڑ پھوڑ کی اور دس لاکھ روپے رقم چھین کر لے گیے ملزمان کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں بھتہ خوری اور آفس پر حملہ کا مقدمہ درج ہے منشاء بم اور اس کے بیٹوں کیخلاف ایل ڈی اے افسران پر حملہ کا مقدمہ بھی تھانہ ٹاؤن شپ میں درج ہے