پی ٹی آئی نے 17 ستمبر کو احتجاجی ریلی کیوں نہیں نکالی،  کارکن اور قیادت برہم

19 Sep, 2024 | 04:24 PM

عثمان خادم:  پاکستان تحریک انصاف 17 ستمبر کو ریلی کا اعلان کرنے کے باوجود احتجاجی ریلی کیوں نہیں نکال سکی،  کارکن اور قیادت ریلی نہ نکالنے پر پی ٹی آئی کی لاہور تنظیم سے  ناراض ہو گئے۔ 
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے لاہور کی پارٹی قیادت کو  17 ستمبر کو  لبرٹی چوک میں ریلی نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ریلی نہ نکالنےپر کارکنوں اور قیادت نے لاہور تنظیم پر برہمی کااظہار کیاہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق ہدایت کے باوجود لاہور تنظیم نے ریلی نہیں نکالی۔کارکنوں کو بھی متحرک نہ کیا گیا۔ قائم مقام صدر پنجاب پی ٹی آئی حماد اظہر نےصدر پی ٹی آئی لاہور کو ریلی نکالنے کی ہدایت کی تھی۔تاہم نئےصدرلاہور  پی ٹی آئی نے ان کے حکم کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر نےمنتخب ہونےکے بعد سے اب تک کسی سیاسی سرگرمی کا انعقاد نہیں کیاگیا۔ کارکن اور مرکزی قیادت لاہور تنظیم کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔

مزیدخبریں