ملک کے مختلف ایئرپورٹس پرجہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات  میں اضافہ

19 Sep, 2024 | 04:07 PM

(سعید احمد سعید)گذشتہ 8ماہ کے دوران ملک کے 8 ایئرپورٹس پرملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کے جہازوں پر 100سے زائد لیزرلائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔  

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی  کے ذرائع کے مطابق  لیزرلائٹ مارنے کے  سب سے زیادہ واقعات کراچی ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوئے۔

کراچی ایئرپورٹ پر   37 مرتبہ  جبکہ  لاہور میں ایسے33 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پی اے اے کے ذرائع کے مطابق  پچھلے سال193لیزر لائٹ کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے،  لیزر لائٹ فلائٹ سیفٹی رسک ہے جس سے کپتان کو لینڈنگ میں دشواری ہوسکتی ہے۔ پائلٹس کا لیزر لائٹ واقعہ کو رپورٹ کرنا معمول کی کارروائی ہے۔

پی اے اے  کے ذرائع  نے بتایا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی لیزر لائٹ واقعات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو علاقہ کی نشاندہی کرتی ہے۔لیزر لائٹ واقعات کی روک تھام کے حوالے سے اتھارٹی ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مسلسل رابط میں رہتی ہے۔ایئرپورٹ کے اطراف ریسٹورنٹ ،شادی ہالوں پر لگی بڑی لیزر لائٹیں ایسے واقعات کی ایک وجہ ہیں۔

مزیدخبریں