علی ساہی:محکمہ ایکسائز کی نان رجسٹرڈ، اوپن لیٹر و ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں نہ ہونے کے برابر، سابق ڈائریکٹر آصف چوہدری کے تبادلے کے بعد ناکہ بندی سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق نئے ڈائریکٹرموٹرزقمرالحسن سجاد نےناکہ بندی کے آرڈرز پر عملدرآمدکے آرڈر واپس لےلئے،شہر بھر میں کریک ڈاؤن کے لئے ای ٹی اوز کی سربراہی میں 8ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
رواں مالی سال میں یکم اکتوبر سے شہر میں ناکہ بندی کا آغاز کیا گیا تھا،کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیفالٹرز سے ریکوری میں بڑا اضافہ ہوا تھا
موٹرز برانچ میں تعینات متعددافسران کوتبدیل کردیا گیا۔
5افسران واہلکاروں کو انتظامی بنیادوں پر ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا، 2اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرفرخ اقبال اورفخرالسلام،انسپکٹر ملک خالد،انسپکٹر تنزیلہ اور جونیئرکلرک کاشف زمان کو ڈی جی آفس رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے۔