ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شواہد موجود ہیں، فیض حمید من پسند سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے: سکیورٹی حکام

Faiz Hameed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سکیورٹی حکام کے پاس شواہد موجود ہیں کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ذمے دار عہدے پر بیٹھ کر  من پسند سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے۔

 فوج کے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، اس کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی لیکن فیض حمید منصوبہ بندی کے ساتھ جرمنی کے ہٹلر، بھارت کے نریندر مودی کی طرح فوج کو مخصوص سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرنا چاہ رہے تھے۔ 

ذمہ دار صحافتی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق  سکیورٹی حکام نے بتایا کہ فیض حمید پر الزام ہے کہ سیاسی ایما پر کام کر رہے تھے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے، مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی بنایا اور مخالفین کے خلاف کارروائی کی، ہٹلر بھی جرمنی کی فوج کو سیاسی سوچ کے تحت چلا رہا تھا اور مخالفین کے خلاف کارروائی کی، پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کی واردات کی گئی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق فیض حمید بھی ذمے دار عہدے پر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے، فوج کا حکومت میں برسراقتدار سیاسی جماعت سے غیر سیاسی تعلق ہوتا ہے۔

  

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک درجن سے زیادہ دہشتگرد تنظیمیں ہیں.  دہشتگرد افغانستان سے آکر حملے کرتے ہیں.  فتنہ الخوارج سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو گی.  ماضی میں ایک سیاسی جماعت نے فسادیوں سے بات چیت کی، اب بھی ایسا ہی کہا جا رہا ہے. پچھلی بات چیت کے تجربے سے پتا چل گیا کہ فتنہ الخوارج سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔


سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  دہشتگردوں کی افغانستان میں ٹرینگ ہو رہی ہے۔ پاکستان کے ادارے  افغانستان میں عبوری حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں کہ دہشتگردوں کو سنبھالیں۔  دہشتگردوں کے خلاف روزانہ 100 سے زیادہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتی جائے گی۔

سکیورٹی حکام نے بتایا کہ لکی مروت میں کریمینل گینگ کام رہے ہیں، جب کریمینل گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو وہ احتجاجی مظاہرے کرواتے ہیں۔  لکی مروت میں فوج صوبائی حکومت کی درخواست پر ذمےداری انجام دے رہی ہے۔ صوبائی حکومت جب کہے گی فوج لکی مروت سے واپس چلی جائے گی۔خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں امن جلد بحال ہوگا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو پکڑتے ہیں، عدالتیں عدم ثبوت کا کہہ کر چھوڑ دیتی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کرمنل جسٹس سسٹم کو ٹھیک اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔