پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں سٹوڈنٹ کو اسسٹنٹ وارڈن کی حیثیت دینے پر آڈٹ ٹیم کا اعتراض

19 Sep, 2024 | 03:21 PM

Ansa Awais

عمران یونس : پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں  ایک سٹوڈنٹ کو اسسٹنٹ وارڈن بنائے جانے پر پنجاب حکومت  کی آڈٹ ٹیم نے ڈٹ پیرا لگا دیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے ایک گرلز ہاسٹل مین یونیورسٹی کی ایک سٹوڈنٹ کو اسسٹنٹ وارڈن کا درجہ دے کر انہین اسسٹنٹ وارڈن کے لئے دی جانے والی سہولیات فراہم کئے جانے پر  آڈٹ ٹیم نے  ایک پیرا لگا دیا اور  یونیورسٹی انتظامیہ سے سوال کیا   کہ قانون بتایا جائے کہ کس طرح طالبہ کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ لگایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ پیرا میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو اے سی، فریج اور کچن فراہم کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے اور ہاسٹل میں دیگر لڑکیوں کو  غیرقانونی الاٹمنٹ دینے پر یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا گیا ۔ ہاسٹل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اقصی ٰزکریا غیرقانونی طور پر اے سی،فریج،کچن سمیت دیگر سہولیات حاصل کر رہی تھی۔

مزیدخبریں