ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردیوں میں موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین موسمیات نے اہم خبر دیدی

سردیوں میں موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین موسمیات نے اہم خبر دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: رواں سال موسم سرما خشک گزرنے کی پیش گوئی،بارشیں معمول سےبہت کم ہوں گی،ماہرین کے مطابق موسم پر دو مظاہر اثر انداز ہوتے ہیں،جن کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آتی ہے۔

ایک مظہر ’’ایل نینو ‘‘جو کہ اگر سمندر کا ٹمپریچر زیادہ ہو جائے، یعنی موسم گرم ہو جائے اور دوسرا ’’لانینو‘‘ جو نارمل درجہ حرارت سے ٹمپریچر کم ہو جائے، یعنی موسم سرد ہو جائے، رواں سال موسم پر پہلا مظہر اثر انداز رہا، جس کے باعث موسمی تغیرکا سامنا کرنا پڑا۔
موسم گرم کے آغاز پر ماہرین موسمیات کی جانب سے ایلینو سے لانینو سسٹم کی کروٹ کے پیش نظر رواں سال بارشیں نارمل سے پچیس فیصد زیادہ برسنے کا امکان بتایا گیا۔ موسمی تغیر کے باعث جہاں بارشیں ضرورت سے زیادہ ہوئیں، وہیں موسم گرما کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کا اسپیل 30 ستمبر تک لاہور میں رہے گا، سورج کی پوزیشن جب شمال سےجنوب کی جانب جائے گی ، موسم گرم سے سرد ہوگا، اندازاً دسمبر کے مِڈ سے لاہور میں کڑاکے کی سردی کا آغاز ہوگا۔
موسمی تغیر کے باعث جہاں موسم گرما کی بارشیں پچپن فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں، اس کے برعکس موسم سرما کی بارشیں نارمل سے بھی کم متوقع ہیں ۔یعنی رواں سال موسم سرما زیادہ تر خشک گزرے گا۔