ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اےسٹی منصوبے کےجناح سیکٹر کیلئے 900 کنال اراضی کی ایکوزیشن کا معاملہ لٹک گیا

 ایل ڈی اےسٹی منصوبے کےجناح سیکٹر کیلئے 900 کنال اراضی کی ایکوزیشن کا معاملہ لٹک گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : ایل ڈی اےسٹی منصوبے کےجناح سیکٹر کیلئے 900 کنال اراضی کی ایکوزیشن کا معاملہ لٹک گیا ۔گورننگ باڈی نے 3 ارب کو قرض یا گرانٹ ان ایڈ لینے کا معاملہ فزیکل وزٹ سے مشروط کردیا ۔

ایل ڈی اےسٹی منصوبے کےجناح سیکٹر کیلئے 900 کنال اراضی کی ایکوزیشن کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ایل ڈی اے حکام نے چند دن پہلے اجلاس میں کیس پیش کیا تھا ۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے نے مثبت انداز میں معاملے کو ممبران کی جانب سے موقع پر دیکھ کر فیصلے کی ہدایت کی ۔ایل ڈی اے سٹی میں نو سو کنال اراضی کے لئے تین ارب کے فنڈز درکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ چارجز کے فنڈز انجنیئرنگ ونگ استعمال کرچکا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کی باقی اراضی کے لئے اس وقت فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ لینڈ ایکوزیشن نہ کرنے سے شہریوں کو باقی پلاٹوں کی فراہمی مزید التوا کو شکار ہوجائے گی ۔

Ansa Awais

Content Writer