معروف اداکارہ سوزین فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک

19 Sep, 2024 | 02:45 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سوزین فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، جس کا اعلان انہوں نے تصویر شیئر کر کے کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان شادی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کر کے کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اپنی شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے دسمبر 2023ء میں شادی کرلی تھی، جس کا اعلان اب کر رہی ہوں۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دو سچے ساتھی اور ایک سفر، وہ محبت جسے ہم نے صرف حاصل نہیں کیا بلکہ اسے اس رشتے کو ساتھ مل کربنایا ہے اور ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصویر کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

سوزین فاطمہ نے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں چاندنی، محبت ہے زندگی، میری ماں، جہیز، بانجھ، بڑی بہو شامل ہیں۔

مزیدخبریں