(زاہد چودھری) سروسز ہسپتال کے گائنی یونٹ تھری میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ دوران پیدائش نومولود کے سر پر گہرا زخم لگا دیا،سرجری والے کو خود بلا کر نومولود کے سر پر ٹانکے لگوائے۔ نومولود کے والد کے مطابق وہ 15 ستمبر کو اپنی اہلیہ رمشا کو زچگی کے باعث ہسپتال لایا تھا،گائنی یونٹ3نے خاتون کا سی سیکشن کیا۔ اس دوران بچے کے سر پر گہرا زخم لگا دیا۔
والد دانش تیمور نے الزام لگایا کہ گائنی آپریشن کیلئے ادویات بھی بازار سے منگوائی گئیں ، نومولود کے سر پر چوٹ کے بعد اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا، بہتر دیکھ بھال نہ ہونے پر 18 ستمبر کو ہسپتال سے واپس چلے گئے۔