سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھارت کی ایکشن فلم میں جلوہ گر

19 Sep, 2024 | 12:44 PM

ویب دیسک: سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، انہیں میلبرن کے یارا ریور پر ایک شوٹنگ میں حصہ لیتے ہو ئے دیکھا گیا ہے، ڈیوڈ وارنر کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جنہیں وارنر کی ایکشن فلم کی شوٹنگ بتایا جا رہا ہے، ڈیوڈ وارنر نے گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوائے ہیں اور اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے۔

 سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں وارنر کو سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کے اس پراجیکٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس پراجیکٹ کو بالی ووڈ کا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں ڈیوڈ وارنر نے ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

 رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ساوتھ انڈین فلم کا پراجیکٹ ہے جس میں وہ ڈان کا کردار کر رہے ہیں، وارنر بھارتی گانوں پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتے رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں