سٹی42 : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں ضمانت میں توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے عالیہ حمزہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عالیہ حمزہ کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ حتمی دلائل کی تیاری کیلئے وقت درکار ہے، اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے،اس پر عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔